نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ورژن 5.7.6 میں شہریوں کی سہولت کے لیے نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔
اب شہری نادرا دفتر میں جمع کرائی گئی اپنی درخواستوں سے متعلق مختلف دستاویزات کی ڈیجیٹل کاپی گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔
ان دستاویزات میں ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ کی منسوخی بوجہ وفات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ اور بائیومیٹرک تصدیق کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا جا سکے گا۔
نادرا کے اس نئے فیچر سے شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت کم ہوگی اور اہم دستاویزات تک رسائی آسان ہو جائے گی۔
Comments & discussion
Share a useful question, correction or suggestion. Comments are approved before appearing publicly.